پنڈ دادن خان ( رپورٹ ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈدادنخان میں جاری جلالپور شریف خوشاب نہر کے منصوبے میں ناقص حکمت عملی کے تحت یونین کونسل جلالپورشریف کے گائوں رتوال کے رہائشی گاٶں میں محصور ھو کر رہ گئے، اہلیان دیہہ گذر گاہ کے حصول کیلٸے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ھیں عوام نے حکام بالا کو متعدد درخواستیں دیں لیکن کسی نے کوئی بات نہ سنی رتوال گاٶں کے باسی گذر گاہ کے حصول کیلٸے باہر نکل ائے اور بھرپور احتجاج کیا
پنڈ دادن خان کا رتوال گاٶں پہاڑ کے دامن میں آباد ھے جس کے سامنے سے زیر تعمیر جلالپور شریف نہر گزر رھی ھے جنوب جانب لوگوں کا زرعی رقبہ ھے جہاں کاشتکاری کر کے وہ گزر بسر کرتے ہیں دوسری جانب گاٶں میں گرلز سکینڈری سکول اور بواٸز ہاٸی سکول ہیں جہاں آس پاس کے گاٶں سے طلبا و طالبات تعلیم کے حصول کے لیے آتے ہیں راستہ نہ ھونے کے سبب طلبا و طالبات اور مقامی افراد کو آنے جانے میں سخت دشواری کا سامنا ھے لوگوں کو چار کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ھے اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ھوٸے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ھے کہ ہماری مشکلات کو مدِِّ نظر رکھتے ھوٸے معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جاٸے اور ہماری تکالیف کا ازالہ کیا جاۓ۔
0