0

خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں: احسن اقبال

احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف ہیں، ان کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، خواتین کو تعلیم تک رسائی دی جائے گی تو وہ ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کر سکیں گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر  خواتین کو روزگار کے مواقعوں میں شمولیت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا دارومدار خواتین کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ہے۔

وفائی وزیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹیز کے کیمپسز بنائے گئے، حکومت کی ترجیح خواتین کو روزگار اور تعلیم کے مساویانہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا لازمی ہے، معاشی نظام خواتین کو غیر فعال رکھنے سے ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لئے آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں شمولیت کے پروگرامز مرتب کئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قرضہ جات کی فراہمی کا آدھا حصہ خواتین کے لئے مختص کیا ہے، پاکستان کی خواتین ہر شعبہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی ہراسگی کے خلاف “زیرو برداشت ” کے کلچر کو فروغ دینا ترجیح ہے، آئندہ بجٹ میں خواتین کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات شامل کئے جائیں گے۔