طاقتور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلہ دیش کی سرحد پر ساحل سے ٹکرا گیا ہے، جس کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے اور اس علاقے میں شدید بارش شروع ہوگئی جہاں لاکھوں روہنگیا پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘موچا’ طاقتور ترین سمندری طوفان ہے جس کا شمار سمندری طوفان کی کیٹیگری 5 میں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں جبکہ شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ماہرین نے ہواؤں کی رفتار 259 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے بیشتر علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں جبکہ بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں میں سیلاب آیا ہوا ہے۔