بلوچستان علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔