وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپ امریکا کو کہہ رہے ہیں میری مدد کرو، خان صاحب اب آپ کی باری ہے، بالکل نہیں گھبرانا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے عمران خان اور رکن امریکی کانگریس میکسین کی مبینہ زوم آڈیو لیک پر ردعمل دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ نے کہا کہ امریکی سازش کے نتیجے پر حکومت ختم کی گئی، اب آپ امریکی کانگریس وومن کی خوشامد کررہے ہیں، کہہ رہے ہیں ہماری مدد کرو، بڑے برے حالات ہیں، ہم کوئی غلام ہیں والے اسٹیکرز عمران خان کے ماتھے پر لگا دینے چاہئیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آپ امریکا کو کہہ رہے ہیں میری مدد کرو، خان صاحب اب آپ کی باری ہے، بالکل نہیں گھبرانا، یہ فون کالز اور زوم میٹنگز نہیں کرنی، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، کوئی گنہگار جیل سے باہر نہیں رہے گا۔