0

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر ڈیل کرنے کا الزام،پاکستان تحریک انصاف کا صاف انکار

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) ڈیل یا نو ڈیل ،، حکومتی سیاستدانوں کے پی ٹی آئی کو ڈیل کے طعنے، تحریک انصاف کا ڈیل سے صاف انکار ، خواجہ آصف کہتے ہیں بھڑکیں مارنا،دھمکیاں دینا پھر جلسے جلوسوں سے غائب ہونا گنڈاپور کی چالیں ہیں، بشریٰ بی بی کا سی ایم ہاؤس انیکسی میں ڈیرہ ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ، دونوں شخصیتیں کسی نوراکشتی اور معافی تلافی کی خبردیتی ہیں،

یہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا،بیرسٹر گوہر نے کہا ڈیلیں کر نے والے نہیں قانون کے مطابق چلنے والے لو گ ہیں،، عدا لتوں سے ریلیف ملے گا سارے بوگس کیسز ختم ہوں گے،،یہ طریقہ کار نہیں کہ لوگوں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل میں رکھو اس پر ترمیم ہونی چاہیے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ، اختلاف رائے ضرور ہے،، لوگوں پر بات کرنے کی پابندی نہیں لگاتے ، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں

مزید پڑھیں :عمران خان مرد آہن کی طرح ڈٹا ہوا ہے کو ئی ڈیل نہیں ہو ر ہی،رئوف حسن

The post حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر ڈیل کرنے کا الزام،پاکستان تحریک انصاف کا صاف انکار appeared first on ABN News.