0

حکومت کو بڑا دھچکا، استحکام پاکستان پارٹی کی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت

 استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا پاکستان ڈیموکرکٹ موومنٹ کی حکومت سےکوئی تعلق نہیں، آئی پی پی آزاد حیثیت سے انتخابات میں اترے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے…

عبدالعلیم خان نے نعمان لنگڑیال اورعون چودھری کو پی ڈی ایم کی وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نعمان لنگڑیال اورعون چودھری آزاد حیثیت میں پی ڈی ایم کابینہ کے رکن تھے۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے ان عہدوں پر تعینات تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے، آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے، ملکی مفاد اور عوام میں نچلی سطح تک رسائی کے لئے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد از جلد تشکیل دیا جائے گا۔

اس سے پہلے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دینےکیلئے مزید اقدامات کرے۔ جبکہ نومئی واقعات کے ذمےداران کوکیفر کردارتک پہنچانا ملکی سلامتی کاتقاضا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی،ملاقات کرنےوالوں میں پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب شامل تھے۔

ملاقات میں پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب نےعبدالعلیم خان کیساتھ ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرعبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دینےکیلئےمزید اقدامات کرے،استحکام پاکستان پارٹی عوام کےحقوق کی حقیقی جدوجہدکرےگی۔

صدرا ستحکام پاکستان نےپارٹی کی ملک گیرتنظیم سازی کے حوالے سے کہا کہ پارٹی کی صوبائی،ضلعی اورتحصیل سطح تک تنظیم سازی جلدمکمل کی جائےگی۔

عبدالعلیم خان نے ایک بار پھر نومئی واقعات کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ان واقعات کےذمےداران کوکیفرکردارتک پہنچاناملکی سلامتی کاتقاضاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں