اسلام آباد (اے بی این نیوز)سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کامطالبہ جائزہے۔ حکومت کومولانافضل الرحمان کامطالبہ مانناپڑےگا۔ یہ تاثردینا کہ بل روکنااسٹیبلشمنٹ کاکام ہے انتہائی غلط ہے۔
مدارس رجسٹریشن بل میں زیرزبرکافرق ہے راستہ نکالاجاسکتاہے۔ پارلیمنٹ نےبل کی منظوری دی تھی مولاناکیساتھ کچھ ہاتھ بھی کیاگیا۔ بل میں کوئی غلطی آگئی ہےتو وہ ایسی نہیں کہ اسےدرست نہیں کیاجاسکتا۔
مدارس رجسٹریشن بل کےمسئلےکوحل توکرناپڑےگااورہم کرائیں گے۔ پی ٹی آئی والےاندرپاؤں پکڑتےہیں اورباہرگلےپڑتےہیں۔ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئےتیارہوگئی ہےتوحکومت کوبھی چاہیے ان کاہاتھ پکڑے۔
پی ٹی آئی قیادت کمپرومائزڈہے،حکومت کوچاہیے ہاتھ پکڑکرانہیں اٹھائے۔ بانی پی ٹی آئی کاملٹری کورٹ میں ٹرائل اب توواضح ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ نےملٹری کورٹس کوفیصلے سنانےکااختیاردےدیاہے۔ آج بھی کہتاہوں بانی پی ٹی آئی کوان کی بیگم اورحواریوں سےخطرہ ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئےتیارہےتواچھی بات ہےملک کیلئےراستہ نکالناچاہیے۔
مزید پڑھیں :حکومت کا مزید 6 آئی پی پیز کیساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ
The post حکومت کومولانافضل الرحمان کامطالبہ مانناپڑےگا، سینیٹرفیصل واوڈا appeared first on ABN News.