0

حکومت کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست داٸر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت قانون نے درخواست کے مسودے کی تیاری شروع کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔

عدالت نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف، زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں