اسلام آباد(نیوزدیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ کل ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی اور اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا گیا، ان بلز کو قائمہ کمیٹی میں زیر بحث لایا جانا چاہیے تھا۔
ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کل ڈنڈا چلا ہوا تھا تو یہ ایوان بھرا ہوا تھا اور آج ڈنڈا ہٹا ہے تو یہ ایوان خالی پڑا ہے، سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے سے کتنے ہی افسران کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ 9 مئی 9 مئی لگائی ہوئی ہے، یہ کل طلبا کو لے جا کر جناح ہاؤس کو دکھاتے رہے، ہم بھی خیبر پختونخوا کے طلبا و طالبات کو کے پی ہاؤس میں وفاقی فورسز کی گئی توڑ پھوڑ دکھائیں گے۔ ہم اپنے نوجوانوں کو دکھائیں گے کہ ایک صوبے پر کس طرح حملہ کیا گیا۔
پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس کے مینٹس منظر عام پر آگئے
The post حکومت نے قانون سازی ڈنڈے کے زور پر کی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب appeared first on ABN News.