0

حکم اذاں لا الہ الاللہ کے سلوگن سے 11 اگست تا 14 اگست تک تین روزہ خصوصی مہم کا اعلان

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 14 اگست یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کیلئے مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الاللہ کے سلوگن سے 11 اگست تا 14 اگست تک تین روزہ خصوصی مہم کا اعلان کیا ہے، جمعرات کو ضلعی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد ہارون رفیق کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کی ہدایات پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی سے خیبر تک یوم جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائے گی، ملک بھر میں یونین کونسل اور شعبہ جات کی سطح پر پُر امن ریلیاں نکالی جائیں گی اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا للہ کے سلوگن سے خصوصی ترانے، ڈاکومینٹری اور گرافکس جاری کئے جائیں گے، جہلم میں اس مہم کے تحت یونین کونسل کی سطح پر تین دن یوم آزادی کے سلسلے میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کواٹرپر یوم آزادی کے موقع پر نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے اور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ کے نعروں سے گونجے گا، جہلم شہر کی سٹرکوں پر نظریہ پاکستان اور بانیان پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو اجاگر کرنے کیلئے آگاہی دی جائے گئی اور پرسوں 14 اگست کو ضلعی رہنماں کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ملک محمد افضل اعوان،چوہدری حبیب اللہ منگلا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔