0

حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے انتخابی نشان حاصل کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ شاہنواز علی خان کو انتخابی نشان بلا ،پیپلزپارٹی کے چوہدری نذر حسین گوندل تیر ، بیرسٹر محمد تیمور نواز جٹ ٹیبل لیمپ ، جماعت اسلامی کے راجہ امجد ترازو ، پاکستان عوامی تحریک کے پیر ابرار حسین شاہ موٹر سائیکل ، مرکزی مسلم لیگ کے محمد اشفاق کرسی ، حاجی ناصر محمود للہ چھتری ، راجہ افتخار احمد شہزاد جیپ ،راجہ جواد جالب فاختہ ، کرنل زاہد شیرازی مور ، ناصر جاوید گھڑیال ، عمران حیدر چشتی ایئرکنڈیشنڈ ، فیصل فرید ایڈووکیٹ گائے ، راجہ محمد شہروز بکری ، نیر سہیل مہدی ابا بیل ، محمد افضل ہوائی جہاز ، زاہد فاروق آبشار ، راجہ سہیل ارشد عقاب ، شعیب رسول کھوکھرکو اخبار کا نشان الاٹ کیا گیا کل امیدواروں کی تعداد 19 ہے پانچ امیدواروں کے پاس پارٹی ٹکٹ ہیں جب کے 14 امیدوار بغیر ٹکٹ کے ہیں اس حلقہ سے مسلم لیگ نون نے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا اور نہ ہی تحریک لبیک نے ٹکٹ دیا ہےتاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپنی دھرتی اپنا راج والوں میں ہی ہوگا تاہم زیادہ تعداد الیکشن نہ لڑنے والوں کی ہے کچھ لوگوں نے شوقیہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہوئے تھے تاکہ لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہوا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں