0

تحصیل پنڈ دادن خان کے پرائیویٹ سکولوں میں میٹرک کے امتحانات 2023 میں مجموعی طور پر ایجوکیٹر سکول سسٹم بازی لے گیا

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیراعوان سے ) تحصیل پنڈ دادن خان کے پرائیویٹ سکولوں میں میٹرک کے امتحانات 2023 میں مجموعی طور پر ایجوکیٹر سکول سسٹم بازی لے گیا دوسرے نمبر پر فوجی فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالپ اور تیسرے نمبر پر منہاج گرلز ہائی سکول پننوال اور فوجی فاؤنڈیشن سکول پنڈ دادن خان رہے اور چوتھے نمبر پر ولنگٹن سکول کھیوڑہ رہا تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادن خان کے پرائیویٹ سکولوں میں دی ایجوکیٹر سکول سسٹم پنڈ دادن خان کیمپس کی ہو نہار طالبہ سویریہ بلال نے کل 1100 نمبروں میں سے 1074 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی اس ہو نہار محنتی طالبہ کے والد محترم محمد بلال پھول فروش ہیں جنہوں نے محنت مزدوری کر کے بیٹی کو تعلیم دلوائی ہے اس طرح فوجی فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالب کی ہو نہار طالبہ ابیرہ ثاقب نے 1070 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ایجوکیٹر سکول سسٹم دھریالہ جالپ کی ہونہار طالبہ حافسہ احمد نے 1063 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ایجوکیٹر سکول سسٹم پنڈ دادن خان کی طالبہ شفق راحین نے 1060 نمبر حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی یوں منہاج گرلز ہائی سکول پننوال کی طالبہ عائشہ خالد 1058 اور فوجی فاؤنڈیشن سکول پنڈ دادن خان کی طالبہ در سامین بھی 1058 نمبر حاصل کر کے پانچویں نمبر پر رہیں پننوال کی طالبہ عائشہ خالد کا والد مرزا خالد سائیکل پر پھیری لگا کر روزی کماتا ہے جب کہ ولنگٹن سکول کھیوڑہ کے شیان حسن اقبال 1056 نمبر حاصل کر کے چھٹے نمبر پر ہے تحصیل پنڈ دادن خان کے پرائیویٹ سکولوں میں مقابلے کا رجحان چل نکلا ہے جس سے تعلیم و تربیت میں مزید بہتری اور نکھار ائے گا ڈائریکٹر ایجوکیٹر سکول سسٹم چوھدری مظفر اقبال نے کہا کہ ہمارے سکول کی طالبہ نے تحصیل پنڈ دادن خان ہی نہیں بلکہ ضلع جہلم میں ٹاپ کیا ہے ہمارا سٹاف اب مزید محنت کرائے گا ہم اس دن اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے جب راولپنڈی بورڈ کے تینوں پوزیشنیں ایجوکیٹر سکول کے بچے حاصل کریں گے ڈائریکٹر منہاج گرلز ہائی سکول پننوال ذوالفقار علی چشتی نے کہا کہ ہمارے سکول کی طالبہ عائشہ خالد میں نرسری کلاس میں ہمارے سکول میں داخلہ لیا تھا میں نہاج کر سکول کی طالبہ نے انگلش میڈیم اور سائنس کے مضامین کے ساتھ 1058 نمبر حاصل کیے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں دوسرا فخر یہ ہے کہ ہم نے ایک محنتی مزدور کی بیٹی کو تعلیم دلوائی ہے جو سائیکل پر پھیری لگا کر اپنے بچوں کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے