0

حساس تنصیبات پر حملہ، عدالت نے 31 ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی کے واقعات میں حساس تنصیبات پر حملوں کے اکتیس ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی کے واقعات میں حساس تنصیبات پر حملوں کے اکتیس ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ جبکہ وزارت داخلہ نےامریکی سفارتخانے کی درخواست پر گرفتارخدیجہ شاہ تک قونصلررسائی کی منظوری دےدی۔ پرتشدد واقعات کی تحقیقات کا دائرہ اوورسیز پاکستانیوں تک پھیلا دیا گیا۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث بیرون ملک مقیم پانچ…

9 مئی کے پرتشدد واقعات اور حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث 31 شرپسندوں کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا۔پولیس نے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جج حامد حسین نے تمام ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سخت سکیورٹی میں تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا۔

امریکی سفارتخانے نے نو مئی کو جناح ہاؤس لاہور حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی شہری خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کی درخواست کردی۔وفاقی وزارت داخلہ نے خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کی منظوری بھی دے دی۔۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو امریکی قونصلیت لاہور سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دائرہ اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھا دیا۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ سو اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی۔ تحقیقات کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کے کال ریکارڈ ، سوشل میڈیا سرگرمیوں ،ٹریول ہسٹری اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں