0

حاجی غلام شبیر چدھڑ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد واپس للہ شریف پہنچ گئے

پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان) للہ شریف کی معروف سماجی شخصیت و حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے مرید خاص حاجی غلام شبیر چدھڑ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد واپس للہ شریف پہنچ گئے ہیں انھیں اسلام اباد ایئرپورٹ پر اپنے بیٹوں قاری محمد اکرام نقشبندی ، عامر شبیر چدھڑ ،محمد فاروق چدھڑ ، عثمان شبیر چدھڑ اور دیگر ایل او عیال نے انہیں ویلکم کیا حاجی غلام شبیر چدھڑ نے للہ شریف امد کے موقع پر سب سے پہلے اپنے پیر و مرشد حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب ال رسول رحمت اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی اس کے بعد انہوں نے پہلی ملاقات سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ سے کی اور بعد میں اپنے گھر تشریف لے گئے جہاں پر دن بھر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ، حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مدظلہ العالی ، صاحبزادہ محمد تکریم الرسول ،صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف ،صاحبزادہ احتشام الرسول ، پیر محمد شہباز للہ شریف بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، صدر تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد اعوان ، صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان علامہ محمد سرفراز ،صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد قادری نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی