جہلم(عمیراحمدراجہ +اسماعیل افتخار)جہلم پریس کلب کے صدرمحمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، صدر میڈیا ون مرزا قدیر بیگ نے گزشتہ روز آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز کے چیئر مین جی ایم جٹ کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ جانے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیااس واقعہ پر ضلع جہلم کی تمام جرنلسٹ کمیونٹی اور جہلم اخبار فروش یونین ان کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے، جی ایم جٹ سے جہلم پریس کلب کے قائدین نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ضلع جہلم سمیت پورے ملک کے جرنلسٹس کے لئے حکومت کی جانب سے انشورنس پالیسی بنائی جانی چاہیے تاکہ صحافی اپنے معاملات میں محفوظ رہ سکیں۔
0