0

جیکب آباد، ٹھل گرڈ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے5 مسافر جاں بحق

جیکب آباد( نیوز ڈیسک ) جیکب آباد ٹھل گرڈ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھل گرڈ اسٹیشن کے قریب ٹرک کے اوور ٹیک کرنے کے باعث مسافر کوچ کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق،پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جارہی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اوور ٹیک کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ ،2نومبر 2024آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

The post جیکب آباد، ٹھل گرڈ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے5 مسافر جاں بحق appeared first on ABN News.