0

جہلم5 افراد کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار،گھرمیں دفنائی نعشیں برآمد،

جہلم(چوہدری عابد محمود +محمد شہباز بٹ)جہلم سفاک قاتل گرفتار،گھرمیں دفنائی نعشیں برآمد،ملزم5افراد کو قتل کرچکا،پولیس ذرائع،منگلا پولیس کے سب انسپکٹر چوہدری اللہ دتہ نے تفتیش کے دوران ملزم سے قتل،ڈکیتی کی وارداتوں کے رونگٹے کھڑے کردینے والے انکشافات کروادیئے،شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فرض شناس ایماندار سب انسپکٹر کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قتل،ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سفاک قاتل گرفتار،خطرناک ملزم کے انکشافات پر گھر میں کھودائی کے دوران دو نعشیں برآمد،ایک نعش مرد جبکہ دوسری خاتون کی تھی، چند سال قبل ملزم عبدالرحمن تھانہ جلالپورشریف کے علاقہ سگھر پور میں ماں بیٹی اور جہلم لجپال ہوٹل پر دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کرچکا ہے،دوہرے قتل کے جرم میں مجرم عبدالرحمن کو عمر قید جبکہ ڈکیتی قتل کیس میں سزائے موت ہوئی لیکن ہائی کورٹ نے مجرم کو بری کردیا تھا،رپورٹ کے مطابق تھانہ منگلا پولیس کے تفتیشی افسر چوہدری اللہ دتہ نے مقتول افتخارالحسن کیس میں حسن آباد کے رہائشی ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ابتدائی تفتیش میں ملزم نے افتخارالحسن کو قتل کرنے کا انکشاف کیا،ملزم نے بتایا کہ مقتول میرا دوست تھالیکن ایک واردات کے دوران جب گرفتار ہوا تو اس نے میری مخبری کرکے گرفتار کروایا،ملزم نے مشین محلہ سے لاپتا ہونے والی خاتون نسرین اختر کے قتل کا بھی انکشاف کیا جسے گلہ دبا کرقتل کیا گیا،اسکا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج تھا لیکن سٹی پولیس ملزم سے قتل کا انکشاف نہ کروا سکی، تھانہ منگلا کے سب انسپکٹر چوہدری اللہ دتہ نے پیشہ وارانہ مہارت سے تفتیش کرتے ہوئے ابتدائی تفتیش میں خطرناک ملزم سے انکشافات کروائے،دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ مقتول افتخارالحسن اور مقتولہ نسرین اختر کی نعش کو ملزم نے محلہ حسن آباد اپنے گھرمیں کھودائی کرکے دفنایا ہوا ہے،ملزم کی نشاندہی پر تھانہ منگلا پولیس نے اسکے گھر میں کھودائی کرکے دونوں نعشیں برآمد کرلی ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق خطرناک ملزم کے خلاف میر پور آزاد کشمیر اور پنجاب میں ایک درجن کے قریب چوری،ڈکیتی،قتل کے مقدمات درج ہیں۔ خطرناک ملزم سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔شہری سماجی،رفاعی،فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے سب انسپکٹر چوہدری اللہ دتہ کی پیشہ وارانہ مہارت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فرض شناس ایماندار سب انسپکٹر کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا مطالبہ کیاہے۔