جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم 14 اگست کا دن جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، یہ ایک ایسادن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دے دی گئی،آج ہمیں خود کو نکھارنے اور اپنے اندر اعلی اوصاف پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فراز حسین نے 14اگست کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کو سنوارنے کی ضرورت ہے اس کے لئے ہر فردکو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا پوری دنیا میں مثالی بن کر دکھانا ہوگا۔ ہم ایک متحد قوم ہیں اور پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے،امید ہے کہ اس سے جلدچھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ چوہدری فراز حسین نے مزیدکہا کہ اگر ہمیں پاکستان کی اس عظیم ریاست کو خوش وخرم اور ترقی یافتہ بنانا ہے، تو ہمیں مکمل طور پر اپنی توجہ لوگوں کی بھلائی بالخصوص عوام اور غریبوں کی طرف مرکوز کرنی ہوگی۔ اگر آپ اس جذبے کے ساتھ کام کریں تو آپ کی ترقی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔
0