0

جہلم 03گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار03گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،محمد فیضان بعمر 03سال اور ماہ نور بعمر 04سال جو کے گھر سے دوکان پر گئے اور گم ہو گئے تھے جن کے ورثاء نے 15پر کال کر کے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی جس پر سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا،جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم پرادویات لینے آئی خاتون کا بچہ ارسلان بعمر 07سال گم ہو گیا تھا بچے کی والدہ نے پولیس خدمت کاؤنٹر DHQہسپتال جہلم کیسٹاف کو اطلاع دی جس پر پولیس خدمت کاؤنٹر DHQہسپتال جہلم کے سٹاف نے بچے کو ڈھونڈ کر والدہ کے حوالے کر دیا،جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لئے تیار ہے۔