جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عطا اللہ اور ٹیم کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 02 شراب سپلائر ملزمان گرفتار، 103 بوتلیں شراب اور 10 لیٹر شراب برآمد،ملزمان کی شناخت شمعون پطرس اور وارث یونس کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم وارث یونس سے 103 بوتلیں شراب جبکہ ملزم شمعون پطرس سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔تاہم ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اور ٹیم کی بڑی کاروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث06 رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار،ملزمان کی کامیاب شناخت پریڈ بھی کروائی گئی ہے،ملزمان کی شناخت عتیق، وسیم، امتیاز، حبیب اظہر علی اور قمر کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے شہریوں کے چوری شدہ 02 موٹر سائیکلز، مسروقہ طلائی زیورات مالیتی 03 لاکھ روپے اور مسروقہ نقد رقم 15 لاکھ روپے سے زائد برآمد کر لی گئی،ملزمان موٹر سائیکل سنیچنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،بین الصوبائی گینگ دیگر شہروں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
0