0

جہلم ہماری سیاست کا ایجنڈا عوام کی بے لوث خدمت ہے،چوہدری فرخ الطاف

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ہماری سیاست کا ایجنڈا عوام کی بے لوث خدمت ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 کے عوام نے میرے اوپر اعتماد کیا تو محرومیاں ختم کرنے میں کسر نہیں چھوڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ این اے 61 سے قومی اسمبلی کی نشست پر حصہ لے رہا ہوں، تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم، تحصیل سوہاوہ کی عوام نے منتخب کیا تو علاقے کی محرومیوں اور پسماندگی کا خاتمہ میرے منشورکا حصہ ہے۔ عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ ملک میں جاری مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام میرے ساتھ بے پنا ہ محبت کرتے ہیں۔ میرا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد حلقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہے حلقہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو انشاء اللہ صاف پانی،صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات، نوجوا نوں کیلئے روزگار، کھیلوں کے میدان اور دیگر ترقیاتی کام میری اولین ترجیحات میں شامل ہونگے۔