جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پنڈ رتوال کے رہائشی نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دیتے ھوئے موقف اختیار کیا تھا کہ آس کے بہنوئی کا مکان ڈھوک وہاب دین میں ہے جو انکے بیرون ملک میں ہو نے کی وجہ سے بند ہے اور وہ خود ہی آسکی دیکھ بھال کرتا ھے۔گزشتہ دنوں جب وہ ڈھوک وہاب دین بہنوئی کے بند گھر میں گیا تو دیکھا کہ گھر میں نقب زنی اور چوری کی واردات کرتے ھوئے چور 7عدد پنکھے 2 عدد فریج، 2 عدد LCD اور گھر کا دوسرا سامان لے آڑے ہیں۔ لہذا تھانہ صدر پولیس چور کو پکڑ کر قانونی کارروائی عمل میں لاتے اور چوری شدہ سامان بھی بر آمد کر وا ئے۔ جس پر تھا نہ صدر کے ایس ایچ او ملک نثار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوروں کو تلاش کرکے نہ صرف گرفتار کیا بلکہ چوری شدہ لاکھوں کا قیمتی سامان بھی بر آمد کر وا دیا۔اس بھر پور اور فوری کاروائی پر مدعی مقدمہ نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس ایچ او ملک نثار احمد اور انکی ٹیم کا پر جوش انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔
0