0

جہلم گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے صارفین مہنگے داموں ہوٹلز سے کھانا خریدنے پر مجبور

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم گرمی کا موسم اور شہر میں سوئی گیس کی بندش گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے صارفین مہنگے داموں ہوٹلز سے کھانا خریدنے پر مجبور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین پریشان صارفین نے وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ شہر و گردونواح میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے گیس کی فی کلو 290 سے 320 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے کم گیس پریشر والے علاقوں جن میں شمالی محلہ،باغ محلہ،نیا محلہ،مشین محلہ،جادہ،بلال ٹاؤن، مدینہ ٹاؤن کالا گجراں سمیت گردو نواح میں سوئی گیس کئی کئی گھنٹے بندش اور پریشر میں انتہائی کمی کے باعث صارفین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ سوئی گیس بندش اور پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کے کاروبار متاثر ھونے کے ساتھ ساتھ گھروں میں شہری شدید پریشان اورصارفین میں غم وغصہ کی لہر دوڑ نے لگی۔صارفین نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان،سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔