0

جہلم گٹکااور سپاریوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم شہر و گردونواح کے علاقوں میں گٹکا مضر صحت پان، مصالحہ جات اور سپاریوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر، نشہ کے عادی افراد اور شوقیہ نوجوانوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہونے لگی، اس خطرناک کارروبار کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے،اس حوالے سے والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند،شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں پان کھانے کے عادی افراد سمیت بچے نوجوان شوقیہ پان سپاری گٹکا کا استعمال کر رہے ہیں جس سے سپاری اور گٹکا میں موجود ایک مخصوص نشہ دھیرے دھیرے بچوں کو اس کے استعمال پر مجبور کرتا ہے، جس سے بچے اس کے عادی ہو جاتے ہیں یہ انڈین سپاری اور گٹکا جو انتہائی خطرناک اثرات رکھتے ہیں جس کے نتائج خوشگوار مستقبل کے حامل نہیں ہیں اسے بچے ٹافیز چاکلیٹ کی نوعیت کی طرح استعمال کرتے ہیں اور باالآخر اس کے عادی ہوجاتے ہیں علاقہ کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں گٹکا،پان سپاری سمیت مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں تاکہ بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔