جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین نے سیکنڈ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ لیول والی بال میچ جیت لیا۔جبکہ دوسرے نمبر پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دینہ کی ٹیم رہی، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سیکنڈ ہائر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ لیول والی بال کے مقابلے کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں میزبان ٹیم گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین اور مہمان ٹیم گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دینہ کے درمیان والی بال کا سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حبیب الرحمن تھے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انہوں ڈسٹرکٹ لیول پر والی بال میچ کے کامیاب انعقاد پر کالج انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر پرنسپل مسز غزالہ یاسمین،ڈسٹرکٹ سپورٹس فوکل پرسن مس اقراء توقیر، ٹیم کوچ مسز پروین اختر بھی موجود تھیں، ڈسٹرکٹ لیول پر کھیلے جانے والے والی بال کے فائنل میچ میں گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین جہلم نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دینہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کرڈسٹرکٹ لیول کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
0