0

جہلم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ کی پرنسپل کو محکمانہ ترقی کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم گورنمنٹ۔ گرلز ہائی سکول سعیلہ کی پرنسپل کو محکمانہ ترقی کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن سیکشن آفیسرSE-I نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ جہلم کی پرنسپل محترمہ غزالہ انور کو محکمانہ ترقی دینے کے بعد بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سیٹ پچھلے کئی ماہ سے تقرری کی منتظر تھی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ غزالہ انور کی مستقل تعیناتی کے بعد چیف ایگویکٹو آفیسر محترمہ کوثر سلیم اب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر سکول ایجوکیشن ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔