0

جہلم گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول بکڑالہ میں بسلسلہ سپورٹس ٹورنامنٹ تقسیم انعامات کے لیے تقریب کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول بکڑالہ میں بسلسلہ سپورٹس ٹورنامنٹ تقسیم انعامات کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ رواں سال گورنمنٹ ہائی سکول بکڑالہ نے ضلعی سپورٹس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 3 اول ٹیم انعامات حاصل کیے۔ جن میں ٹیبل ٹینس،سکواش اور چک بال کی ٹیمیں شامل تھیں۔راجہ میر زمان آف ڈھیری،راجہ یاسر آف ڈھیری،راجہ ذوالقرنین اور راجہ تصور آف بکڑالہ نے کھلاڑیوں میں میڈل، سرٹیفکیٹ اور ٹیم انعامات سمیت کھلاڑیوں کے لیے 23 ہزار کے نقد انعامات اور سکول فنڈز کے لیے 21 ہزار روپے ادا کئے۔جن میں راجہ میر زمان نے 30 ہزار،راجہ تصور03 ہزار،راجہ یاسر 5 ہزار،راجہ کامران 5 ہزار، راجہ اخترنے ایک ہزار دیے۔ معززین علاقہ نے سکول کے لیے ہال کی تعمیر،فلٹریشن پلانٹ، سولر سسٹم اور دیگر ضروریات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔