0

جہلم گالم گلوچ، ہوائی فائرنگ اور امانت میں خیانت کرنے والے ملزم گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی تھانہ للہ کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کے مدعیان کے ساتھ ڈی پی او آفس میں ملاقات،ڈی پی او جہلم نے فرداً فرداً تمام مدعیان کے ساتھ متعلقہ ایس ایچ او کی موجودگی میں ملاقات کی،مقدمات کی پراگرس چیک کی گئی اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئی، عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے،دوسری جانب ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گالم گلوچ، ہوائی فائرنگ اور امانت میں خیانت کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی،ملزم نے شہری سے رینٹ پر گاڑی لے کر امانت میں خیانت کی، واپسی مطالبہ پر ملزم نے گالم گلوچ اور ہوائی فائرنگ کی،واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا،شہریوں کی جان اور مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،