0

جہلم کے گنجان آباد علاقہ کالا گجراں کی سڑکوں پر اسپیڈ بریکروں کی بھر مار شہری پریشان

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم کے گنجان آباد علاقہ کالا گجراں کی سڑکوں پر اسپیڈ بریکروں کی بھر مار شہری پریشان، حادثات معمول بن گئے، اوور سپیڈ چھوٹی گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو کنٹرول کرنے کیلئے علاقہ مکینوں کی جانب سے بنائے گئے،غیر قانونی سپیڈ بریکر بغیر کسی نشان کے سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں کے مالکان، ایمبولنسسز کیلئے مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق شہرکے گنجان آباد علاقہ کالا گجراں میں بااثر افراد نے گلی محلوں کی سڑکوں پر کنکریٹ پہاڑی نما سپیڈ بریکر تعمیر کرکے سڑکوں پر سے گزرنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے۔ غیر قانونی طریقے سے تعمیر ہونے والے سپیڈز بریکرز پر کسی قسم کی کوئی نشاندہی، رنگ روغن یا بورڈ آویزاں نہیں جس سے واضع ہو سکے کہ آگے سپیڈ بریکر موجود ہے اور نہ ہی کسی قسم کے دور دور تک بورڈ آویزاں نہیں کئے گئے، جس سے واضح ہو سکے کہ کتنے فاصلے پر سپیڈ بریکر موجود ہے۔نشاندہی نہ ہونے کیوجہ سے موٹر سائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں کے مالکان، ایمبولنسسز حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں، گاڑیوں میں سوار مریضوں اور ان کے لواحقین موٹر سائیکلوں پر سوار افراد اور خواتین اچانک جمپ لگنے سے زمین پر گر پڑتے ہیں،متعدد افراد ان ٹیلہ نما جمپوں کی وجہ سے زخمی ہونیکے باعث ہسپتالوں کا رخ کر چکے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود کالا گجراں میں تعمیر ہونے والے ٹیلہ نما سپیڈ بریکرز کو ختم کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور سپیڈ بریکرز تعمیر کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ شہری باآسانی سفر جاری رکھ سکیں۔