جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے انتظامی بنیادوں پر ضلع جہلم کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلہ جات عمل میں لاتے ہوئے پولیس لائن میں تقرری کے منتظر سب انسپکٹر عثمان تصدق کو ایس ایچ او تھانہ لِلہ، پرسنل ریلیشن آفیسرڈی پی او دفتر میں تعینات سب انسپکٹر محمد عمران کو ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ، سب انسپکٹر فرخ شبیر ڈار کو ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف جبکہ سب انسپکٹر مرزا صداقت علی کو بطور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی تعینات کر دیا، ڈی پی او جہلم نے تمام نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو فوری اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، انتظامی بنیادوں پر پولیس افسران کے تبادلہ جات کا مقصدعوام الناس کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر پبلک سروس ڈیلیوری یقینی بنانا ہے۔
0