جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم کے علاقہ ڈومیلی چوک میں پرانی دشمنی پر نوجوان کی سرعام رکشہ میں سوار عورت پر چھریوں کے وار،عورت شدید زخمی۔ڈومیلی سے ٹی ایچ کیو سوہاوہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جبکہ پولیس نے تفیش شروع کردی۔عورت پدھری کے علاقہ کی بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں افسوسناک واقعہ سگے بھتیجے نے اپنی چچی پر تیز دار آلے سے قاتلانہ حملہ کر دیا علاقے کے لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر خوب درگت بنا ڈالی ملزم موقع سے فرار، ذرائع کے مطابق خاتون اپنے خاوند کے قتل کے الزام میں حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آئی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بارے میں پولیس کو بار بار اطلاع کرنے کے باوجود پولیس وقت پر نہ پہنچی علاقہ مکین افسوسناک واقعہ پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
0