جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے مضافاتی پہاڑی علاقوں میں سینڈ فلائی کے کیسز سامنے آنے لگے،غریب وال جوتانہ کے علاقوں میں مذکورہ مکھی کے کاٹنے کے متعدد مریض موجودحکومت پنجاب ضلع جہلم کے پہاڑی علاقوں کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ویکسین مہیا کرے۔ پنڈدادنخان کے مضافاتی پہاڑی علاقوں میں کئی سال بعد سینڈ فلائی دوبارہ حملہ آورہوئی ھے مذکورہ مکھی کے کاٹنے سے متاثرہ متعدد مریض غریبوال جوتانہ ساووال میں موجود ہیں جبکہ جلالپور شریف سے پیر کھارا تک کے پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے سینڈ فلائی مکھی کے حملہ آور ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے پورے ضلع جہلم کے کسی بھی طبی سنٹر پر مذکورہ مکھی کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں کے لیے ویکسین کاکوئی انتظام نہیں پہاڑی علاقوں میں کتوں گیدڑوں اور اس قسم کے دیگر جانوروں کی رھنے کی جگہ پر اس کی پیدائش ہوتی ہے مضافاتی پہاڑی علاقے چوآسیدن شاہ آڑہ بشارت چمکون ویلی میں بھی اس کی موجودگی پائی جاتی ہے اس کے کاٹنے کے باعث بخار اور اس کے کاٹے کا زخم پورے جسم پر گہرائی میں بڑھتا ہے علاقے میں مکھی کے کاٹنے کے درجنوں سے زیادہ مریض موجود ہیں جن کو ویکسین کا انجیکشن لگوانے کے لیے سینکڑوں کلومیٹردور بڑے شہروں کے اسپتالوں کی جانب سفر کرنا پڑ رہا علاقہ میں مذکورہ بیماری سے خوف و ہراس پھیلا چکاہے مکینوں نے نگران وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان میں ویکسین مہیا کی جائے اور علاقہ میں طبی ٹیمیں میں بھیجوائی جائیں۔جبکہ محکمہ صحت پنڈ دادنخان کے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی کا کہنا ہے کے محکمہ صحت نے مکھی مار سپرے کروانے جا رہے ہیں اور محکمہ صحت کی ٹیم نے بھی آر ایچ سی کھیوڑہ میں متاثر مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ہے اور انجکشن بھی لگائے جارہے ہیں۔
0