0

جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتیں نہ رک سکیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر محمود)جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتیں نہ رک سکیں۔ پنڈ دادنخان کے نواحی گاؤں حطار میں ڈکیتی کی ایک اور واردات نامعلوم ڈاکو ملک عامر کے گھر میں گھس کر مزدوروں پر وحشیانہ تشدد کیا، مزدوروں کے شور واویلے کی آوازیں سن کر ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان مسلح ڈاکوؤں کے نرغے میں آچکی ہے۔ نواحی علاقوں اتھر، ٹو بھ، گولپور میں ڈکیتیاں، حطارفش فارم پر واردات کے بعد حطار گاؤں میں ڈاکو پیر عمر ان حیدر کے گھر ڈکیتی کی مسلح واردات کر نیکے بعد فرار ہو گئے، جبکہ تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنن وال میں سر شام 5 مسلح کلاشنکوف بردا رڈاکوؤں نے خالد مجید کریانہ سٹور سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ھو گئے، گذشتہ روز حطار میں ڈکیتی کی مزید ایک اور واردات ملک عامر کے گھر ہوئی،گزشتہ روز پنڈ دادنخان سوڈی گجر چوک پر ملک خالد کی دکان کے باہر سے نامعلوم چور تقریبا ً2 لاکھ کا سامان لے اڑے،عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام کی جان و مال کے تحفظ یقینی بنایا جائے اور تحصیل بھر میں ڈکیتیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کاسد باب کیا جائے تاکہ شہری اپنے گھروں میں محفوظ رہ سکیں۔