جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت جاری غریب محنت کش عوام لٹنے پر مجبور۔ انتظامیہ خاموش، شہر سمیت ضلع بھر میں کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت جاری۔ غریب محنت کش لٹنے پر مجبور پرائس کنٹرول مجسٹریس غائب،تندور مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف،حکومتی رٹ قائم نہ ہونے کی وجہ سے بااثر تندور مالکان نے کم وزن روٹی نان کی مہنگے داموں فروخت کرنی شروع کر رکھی ہے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ وزن اور نرخ کے احکامات کو تندور مالکان نے ہوا میں اڑا دیا، من مانے نرخوں اور کم وزن روٹی نان کی فروخت دھڑلے سے جاری اور انتظامیہ خوب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف۔ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ روٹی کا وزن 100 گرام دینے کی بجائے 80/70 گرام روٹی نان فروخت کر رہے ہیں۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے،شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے اور مقرر کردہ نرخوں کے مطابق نان،روٹی فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0