جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم ضلع جہلم کے گرلزو بوائز کالجزز میں 289آسامیاں تقرری کی منتظر کالجوں میں غیر تدریسی عملہ کی شدید کمی والدین پریشان ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں اس وقت 289ملازمین کی آسامیاں تقرری کی منتظر ہیں،انتہائی با وثوق زرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ضلع بھر میں تدریسی عملے کی کمی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو علم حاصل کرنے سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،کالجز میں درجہ چہارم اور کلیریکل سٹاف کی کمی کی وجہ سے بیشتر امور ٹیچرز کو ادا کرنا پڑتے ہیں،زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے گرلز و بوائز کالجز زمیں تقرری کی منتظر 289آسامیوں پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے تاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میسر آسکیں۔
0