0

جہلم کالا گجراں پولیس نے غیر قانو نی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے اور سریا چوری کرنے والے ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق کالاگجراں پولیس نیکاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد ارسلان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 09ایم ایم معہ روند برآمدکر لیے گئے۔دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 06 لیٹر پیٹرول معہ سامان برآمد،جبکہ دینہ پولیس نے دوسری کاروائی میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم ثاقب علی کو گرفتار کر لیا،ملزم حویلی سے رکشہ پر سریا چوری کر کے لے جا رہا تھا، مدعی مقدمہ،ملزم سے چوری شدہ سریا اور رکشہ برآمد کر لیا گیا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔