جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم محکمہ سول ڈیفنس کی سرپرستی، ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی نصف درجن کے قریب افراد جاں بحق،1 درجن سے زائد زخمی، شہریوں کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں سے چند گز کے فاصلے پر برلب جی ٹی روڈ راٹھیاں کے مقام پر قائم ہوٹل کی تین منزلہ عمارت سلنڈر دھماکے سے منہدم ہوگئی،ملبے تلے دب کر 6 افراد جانبحق جبکہ 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف رہیں، انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہوٹل سے ملحقہ دکانوں میں ایل پی جی گیس ری فلنگ کی ایجنسی موجود تھی ایل پی جی گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ہوٹل میں موجود ناشتہ کرنے والے مزدور، ہوٹل مالک ملبے تلے دب گئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122، انجینئر رانا سعید سمیت ایلیٹ فورس، موٹر وے پولیس،پٹرولنگ پولیس کی بھاری نفری امداد کے لئے موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی ٹیموں کی محنت کے بعد ملبے تلے سے 15 زخمیوں جن میں یا سر ولد محمد گلستان قوم کھوکھر سکنہ کالا گوجراں، جاوید اقبال ولد محمد سلیم سکنہ رانجھا میرا،،ظفر اقبال ولد خوشی محمد سکنہ ناڑا ٹاؤن،دانیال افضال ولد محمد افضال سکنہ حال شاندار چوک،زریاب افضال ولد افضال سکنہ حال شاندار چوک،ظفر اقبال قریشی ولد ماسٹر شبیر قریشی سکنہ قاضی آباد، راٹھیاں،عبد الشکور ولد مشتاق احمد سکنہ پدھری، ڈومیلی،توصیف خالد ولد خالد محمود سکنہ بڑا گواہ،عمران حسین ولد منیر حسین سکنہ کنتریلہ،رضا حسن ولد غضنفر علی سکنہ بھوگی چک دینہ، کو نکال لیا گیا جبکہ جاں بحق 6 افراد جن میں محمد افضل ولد محمد فاضل سکنہ راٹھیاں،یاسر محمود ولد محمد کمیر سکنہ کو ہالی، ڈومیلی،دلاور ولد عبد الرحمن سکنہ کشمور، سندھ،تنویر احمد ولد عبد الفاروق سکنہ ملوٹ،منیر حسین ولد اللہ دتہ سکنہ کو نتریلہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 سمیت امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کے لئے مصروف عمل رہی۔ تاہم موقع پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سول ڈیفنس کے افسران و عملے کی وجہ سے پیش آیا ہے، آئے روز ایل پی جی گیس ری فلنگ کی دکانوں کیوجہ سے پیش آرہے ہیں۔ سول ڈیفنس کے ذمہ داران نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے دکانداروں کے ساتھ معاملات طے کررکھے ہیں جس کیوجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم میں جاں بحق اور زخمیوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سول ڈیفنس کے افسران و عملے کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے تاکہ شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والی دکانیں بند ہو سکیں اورشہریوں کی جانیں محفوظ ہو سکیں۔
0