جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈ پٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا مویشی منڈی دینہ کا دورہ، انتظامات بہترین بنانے کی ہدایت، شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ ضلع بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں جانوروں کو موسمی شدت سے بچانے اور پانی کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مویشی منڈی دینہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں منڈی آنے والے شہریوں کو بیٹھنے، ٹھنڈے پانی اور میڈیکل کیمپ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کے حکام کو اس حوالے سے ذاتی طور پر انتظامات کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔
0