0

جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا تھانہ چوٹالہ کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری تصور حسین)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا تھانہ چوٹالہ کا دورہ،ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ نے ڈی پی او کو بریف کیا،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی تھانہ کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے،ریکارڈ کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،میس اور کھانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے،ہر درخواست کے ساتھ ای ٹیگ کا اجراء کیا جائے،فرنٹ ڈیسک سسٹم بہترین حالت میں کام کرنا چاہیے،بیرکس اور کمروں کی صفائی ستھرائی مکمل ہونی چاہئے،مال مقدمات کے ریکارڈ کی تکمیل کو ایس او پی کے مطابق مکمل ہونا چاہیے،تھانہ انصاف کی فراہمی کا بنیادی یونٹ ہے جو بہتر طور پر کام کرتا ہوا نظر آنا چاہیے، ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور محرر تھانہ چوٹالہ کو شاباش اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔جہلم شہید کانسٹیبل محمد فیاض کی نویں برسی، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایکٹنگ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان مسعود مظہر نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،انچارج ایلیٹ انسپکٹر عدنان انور، ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان محمد آصف اور دیگر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی،شہید کانسٹیبل محمد فیاض سال2014 میں اپنے ساتھیوں کو پاکستان عوامی تحریک کے مسلح کارکنوں سے بچاتے ہوئے انکے حملے سے شہید ہو گئے تھے،ایکٹنگ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان مسعود مظہر نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور تحائف پیش کیے،شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔