جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدمظہرعباس)جہلم ڈی پی او دفتر، ڈسٹرکٹ جیل اور پولیس لائن کی بغل میں چوروں کاحملہ، نامعلوم چور پی ڈبلیو ڈی سٹاف کالونی میں رہائش پذیر ملازمین کے گھروں کے باہر نصب ائیر کنڈیشنز کے آؤٹرز لے اڑے، پی ڈبلیو ڈی کالونی کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پولیس چور گرفتار کرنے میں ناکام، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی سٹاف کالونی میں رہائش پذیر ملازمین جن میں نعیم عالم، رانا فیصل اور پی ڈبلیو ڈی ایمپلایز یونین کے سابق مرکزی نائب صدر حاجی افضل بلوچ کی سرکاری رہائش کے باہر نصب 4 آؤٹرز چوری کرلیے گئے، متاثرہ ملازمین نے تھانہ سول لائن میں اطلاع دی تاہم پولیس نامعلوم چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او دفتر،ڈسٹرکٹ جیل اور پولیس لائن کی بغل میں واقع پی ڈبلیو ڈی سٹاف کالونی سے نامعلوم چور ائیر کنڈیشنز کے آؤٹرز چوری کرکے لئے گئے ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے۔
0