جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔تاہم پولیس کی جانب سے پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد،پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مختلف جامعات اور کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے شرکاء کے ساتھ ملاقات کر کے پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا،پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا ہے،پولیس انٹرنشپ پروگرام دو مراحل پر مشتمل ہے جو دو ہفتے جاری رہے گا،پہلے مرحلے میں شرکاء کو آگاہی لیکچرز دیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پولیس پریکٹیکل ورک سیکھایا جائے گا،پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے شرکاء پولیس کے ساتھ عملی کام کرکے پولیس اور عوام کے درمیان ایک سفیر کا کردار ادا کر سکتے ہیں، پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
0