0

جہلم ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی بڑی کاروائی،تفصیلات کے مطابق روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 04 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، گینگ کے ملزمان میں علی شیر عرف شیر، محمد فیصل عرف قیصر، محمد شکیل اور محمد عامر عرف عامری شامل ہیں ملزمان سی ایم ایچ جہلم تا پنڈ دادنحان روڈ پر رات کی تاریکی میں شہریوں کو روک کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے،ملزمان نے وارداتوں کے دوران 03 شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جن میں سے 02 زخمی شہری شدید زخمی ہیں،ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان برریمانڈ جسمانی ہیں جنہوں نے دیگر وارداتوں کے انکشافات بھی کیے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈسٹر کٹپولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں اور جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی چوٹالہ پولیس کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام جاری کرنے کا اعلان۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری،تفصیلات کے مطابق 04منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے گئے، مجموعی طور پر 06کلو 440گرام چرس برآمد کر لی گئی، تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان کی شناخت محمد الیاس اور واجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے ملزم الیاس سے 01کلو 480گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزم واجد سے 01کلو 560گرام چرس برآمد کر لی گئی، تھانہ منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت نزاکت علی کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے 02کلو 160گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ تھانہ لِلہ پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 240گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاون، تفصیلات کے مطابق 03شراب سپلائر ملزمان گرفتار کر لیے گئے، مجموعی طور پر 90 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ، تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نوید احمد گرفتار کر لیا،ملزم سے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، تھانہ پنڈ دادن خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم سجاول حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،جبکہ تھانہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم فرینک کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔ تھانہ سوہاوہ پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے اور لڑائی جھگڑا کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم رضوان سے پسٹل 30بور معہ رونڈز برآمد کر لئے گئے،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کے گھر جا کر اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دیں اور لڑائی جھگڑا کیا تھا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔