جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈی سی کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق کا مختلف شاپنگ مالز کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کم از کم تنخواہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم نے جہلم شہر کے مختلف شاپنگ مالز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ملازمین سے تنخواہوں بارے آگاہی حاصل کی انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانا ضروری ہے جبکہ ملازمین کو تنخواہیں بھی حکومت پنجاب کے مقرر کردہ حساب سے دی جائیں۔ اس سلسلے میں کوئی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ون ڈش قانون پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے کسی بھی میرج ہال میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہوئی تو فوری طور پر سیل کیا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے جی ٹی روڈ پر واقع میرج ہالز کی چیکنگ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے ون ڈش قانون نافذ کیا ہے جس سے غریب لوگوں کو شادی بیاہ کے بے جا اخراجات سے نجات ملے گی تمام میرج ہالز کو اس قانون پر ہر صورت عمل کرنا ہے دوسری صورت میں سخت قانونی کارروائی کا سامنے کرنے کو تیار رہیں۔
0