0

جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر کے دوران عوام کو جن رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان سے بخوبی آگاہ ہوں، ڈپٹی کمشنر جہلم

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) للہ انٹر چینج پنڈدادنخان جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر کے دوران عوام کو جن رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان سے بخوبی اگاہ ہوں انشااللہ بہت جلد تعمیراتی کام اپنی سابقہ روٹین کے مطابق پوری آب و تاب سے شروع ھو جائے گا اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جا رھے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر جہلم (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث تعمیراتی کام میں کچھ تعطل پیدا ھوا ھے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے مگر بہت جلد عوام کی اس پریشانی کا خاتمہ ھو جائے گا اور دو رویہ سڑک کا کام دوبارہ تیزی کے ساتھ شروع ھو جائے گا انہوں نے ایکسیئن واپڈا اور دیگر اہلکاروں کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ موسم برسات اور محرم الحرام میں شہر کی گلیوں اور بازاروں میں خصوصاً محرم کے روٹس پر لٹکتی خطرناک تاروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے ورنہ ایکسیئن اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔