جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈیتھ کوٹہ ختم کرنے کیخلاف سرکاری ملازمین کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان,دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کو ملازمت فراہم نہ کی گئی تو ملک گیر احتجاجی تحریک بھی چلائی جائے گی سرکاری ملازمین کیلئے ڈیتھ کوٹہ ختم کرنا مرحوم کے گھرانے پر معاشی ظلم کے مترادف ہے، نگران حکومت فیصلہ واپس لے، مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مزدور، رہنما حاجی محمد افضل بلوچ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران سروس فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کا ڈیتھ کوٹہ ختم کر نا متاثرہ گھرانے سے معاشی ظلم کے مترادف ہے۔ نگران حکومت ایسے فیصلے کا قانونی اختیار نہیں رکھتی۔ اگر غریب سرکاری ملازمین کے بچوں کے مستقبل کے بارے جاری حالیہ فیصلے پر تمام حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین نے سخت تشویش کیسا تھ غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ مزدور تنظیموں کے قائدین نے کہا ہے کہ اگر نگران حکومت نے ملازمین دشمنی پر لاگو فیصلے کو واپس نہ لیا تو پھر عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ سمیت چاروں صوبوں کی اعلیٰ عدالتوں میں باقاعدہ طورپر رجوع کرینگے۔ جس کیلئے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں، دورانِ سروس وفات پا جانیوالے ملازمین کی جگہ ان کے بیٹے یا بیٹی کو مستقل ملازمت فراہمی کے قانون کے خاتمہ کیخلاف سخت احتجاج کریں گے۔ 17-Aڈیتھ کوٹہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیاجاتا ہے جبکہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔ مزدور رہنماؤں سمیت عہدیداران اور ورکروں نے مشترکہ طور پر قرار داد منظور کر لی۔
0