0

جہلم ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بڑے نالوں کی صفائی شروع،

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بڑے نالوں کی صفائی شروع، بھاری مشینری کا استعمال، شہر میں کوئی گندگی باقی نہیں رہنے دیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات دور کرنے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی نے شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے جس کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ اس حوالے سے دن رات مصروف عمل ہے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز صفائی مہم کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ جہلم شہر کو ہر قسم کے کچرے سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے۔