جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے صفائی کے لیے نئی مشینری تیار، جلد بلدیہ کے حوالے کر دی جائے گی، میونسپل کمیٹی کے پاس کروڑوں کی نئی مشینری آنے سے شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اپنی تعیناتی کے بعد سے شہر کی صفائی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کی اس کاوش کو بھر پور سراہا۔ میونسپل کمیٹی کے پاس میشنری کی کمی کی وجہ سے صفائی کا نظام بہت سست روی کا شکار تھا، ڈپٹی کمشنر نے ذاتی کوششوں سے بھاری مشینری جس میں سینکڑوں ڈسٹ بن، منی لوڈر، جیٹنگ مشین وغیرہ شامل ہیں منگوا کر میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دی ہیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے پاس اب ضرورت کے مطابق مشینری عملہ اور آلات موجود ہیں چند روز میں شہری صفائی کے لحاظ سے بڑی تبدیلی محسوس کریں گے۔
0