0

جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فارو ق کا کوٹلہ آئمہ میں گرلز اور بوائز سکول کادورہ،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فارو ق کا کوٹلہ آئمہ میں گرلز اور بوائز سکول کادورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ، تعلیمی معیار بارے اساتذہ اور طلبا و طالبات سے گفتگوو سوالات، طلبا و طالبات ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے تمام طلبا و طالبات پوری دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور اپنے مستقبل کے ساتھ ملک کی ترقی کیلئے بھی کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے نواحی گاوں کوٹلہ آئمہ میں گرلز اور بوائز سکولز کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، طلبا و طالبات کیلئے پینے کے پانی، بیٹھنے کی مناسب جگہ، صفائی اور واش رومز کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے طلباوطالبات سے تعلیمی سرگرمیوں بارے مختلف سوالات کئے اوران کو شاباش دی۔