0

جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی کینٹ آمد،

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی کینٹ آمد، سول ڈیفنس کے زیر تربیت اہلکاروں کی ٹریننگ کا مشاہدہ کیا، اہلکاروں سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جہلم کینٹ میں زیر تربیت سول ڈیفنس کے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تربیت کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر پاک فوج کے انسٹرکٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو زیر تربیت اہلکاروں کی ٹریننگ بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے مختلف سوالات کئے، انہوں نے کہا کہ بہترین تربیت اور فٹنس ہی ایک فعال سپاہی کی پہچان ہے یہ تربیت نہ صرف معمول کے حالات میں آپ کیلئے فائدہ مند ہو گی بلکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یہ آپ کا پہلا ہتھیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پاک فوج کے انسٹرکٹرز کی تربیت پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کا جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاون کا دورہ، تعمیراتی کام اور نصابی سرگرمیوں کا جائزہ،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاون کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سکول میں جاری تعمیراتی و آرائشی کام کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ہدایات دیں، اے ڈی سی جی صبا سحر نے مختلف کلاسوں کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں بارے مختلف سوالات کئے اور ان کی علم فہمی کوچیک کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طالبات کو نہ صرف بہترین علم فراہم کریں بلکہ ان کی کردار سازی اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تربیت بھی کریں۔